Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈ کپ 2022، مورگن فری مین کے ساتھ نوجوان کون ہے، جانیئے

Now Reading:

فیفا ورلڈ کپ 2022، مورگن فری مین کے ساتھ نوجوان کون ہے، جانیئے

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے نوجوان ایک قطری یوتھ آئیکن کے طور پر سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار مورگن فری مین نے اتوار کو فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کی افتتاحی تقریب میں امید، اتحاد اور رواداری کا پیغام دیا ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود نوجوان غنیم المفتاح تھے جنہوں نے قرآن مجید کی تلاوت کی تھی۔

قطر کی جانب فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے یوتھ آئیکن غنیم المفتاح نے فیفا ورلڈ کپ کے بطور سفیر تنوع اور قبولیت کے پیغام کو شیئر کرنے کے لیے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کی تھی۔

غنیم المفتاح ایک جڑواں بھائی ہے جو کاڈل ریگریشن سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوا ہے ان کی ریڑھ کی ہڈی کا نچلا حصہ نہیں ہے، یہ ایک نادر عارضہ ہے جو ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے کی نشوونما کو متاثر کرتا ہے۔

ڈاکٹروں کی طرف سے غنیم المفتاح کے بچنے کے بہت کم امکانات ظاہر کئے تھے مگر وہ پندرہ سال سے زیادہ زندہ رہنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

Advertisement

غنیم المفتاح کی کہانی نے دنیا بھر کے نوجوانوں اور معذور افراد کے لیے ایک نمایاں اور غیر معمولی مثال بن کر لوگوں کو حیران اور متاثر کرنے کا کام کیا ہے۔

غنیم المفتاح کو اس بیماری کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر یورپ میں ماہر جراحی کی دیکھ بھال کی ضروت پڑتی ہے۔

المفتاح مستقبل میں پیرالمپئن بننے کی امید رکھتا ہے انہوں نے اپنی معذوری کے باوجود تیراکی، سکوبا ڈائیونگ، فٹ بال، ہائیکنگ اور اسکیٹ بورڈنگ جیسے کھیلوں میں اپنی مہارت کا اظہار کیا۔

اسکول میں مفتاح ہاتھوں میں جوتے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتا تھا اور اپنے غیر معمولی وجود کے باوجود اپنے دوستوں کے ساتھ گیند کا پیچھا کرتے تھے۔

باہمت قطری نوجوان نے پورے خلیجی خطے کی بلند ترین پہاڑی چوٹی جبل شمس کو سر کیا، وہ ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Advertisement

انسٹاگرام پر 1 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ المفتاح کا مقصد یونیورسٹی میں سیاسیات کی تعلیم حاصل کرنا ہے، جس کا مقصد قطر کا مستقبل کا وزیراعظم بننا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر