Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈکپ 2022، میزبان قطر ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم

Now Reading:

فیفا ورلڈکپ 2022، میزبان قطر ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ اے میں ایکواڈور اور نیدرلینڈز کا میچ برابر ہونے سے قطر پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے والی ایونٹ کی پہلی ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق قطر نے اس خطے سے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک بن کر تاریخ رقم کی اور اب اس کے پاس 2010 میں جنوبی افریقہ کے بعد گروپ مرحلے میں مقابلے سے باہر ہونے والی دوسری میزبان ٹیم بننے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بھی ہے۔

ٹورنامنٹ میں باقی رہنے کی امید کو بچانے کے لیے انہیں نیدرلینڈز اور ایکواڈور کے میچ کے نتائج کا انتظار تھا، نیدرلینڈز اور ایکواڈور کے مابین ہونے والا میچ ڈرا ہو گیا جس کے باعث گروپ اے سے قطر ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

قطر کا ورلڈ کپ میں پہلی بار چھ دن کے اندر دو شکستوں کے ساتھ مایوسی کا خاتمہ ہوا لیکن اسے منگل کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلنے پر فخر ہے۔

ایکواڈور اور نیدرلینڈز کے مابین ہونے والے میچ میں نیدرلینڈز کے فارورڈ کوڈی گاکیو نے میچ کے آغاز میں ہی صرف 5 منٹ اور چار سیکنڈ بعد اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی، یہ اس ایونٹ کا اب تک کا سب سے تیز ترین گول ہے۔

Advertisement

دوسرے ہاف میں ایکواڈور کی ٹیم نیدرلینڈز کی برتری ختم کرنے کا عہد لے کر میدان میں اتری جس کا نتیجہ صرف چار منٹ بعد ہی سامنے آ گیا، جب ایکواڈور کے کپتان فارورڈ والنسیا نے ریباؤنڈ پر گول کر کے برتری کا خاتمہ کیا۔

ایکواڈور کا پورا دستہ کپتان والنسیا کے ساتھ جشن منانے کے لیے کارنر فلیگ کی طرف بھاگا.

 ورلڈ کپ کی افتتاحی رات بھی میزبان قطر کے خلاف ایکواڈور کی فتح میں دونوں گول کرنے والے کپتان ویلنسیا ہی تھے۔

نیدرلینڈز کی برتری کے خاتمے کے بعد ایکواڈور کی ٹیم میں ایک نئی جان پیدا ہو گئی تھی، جیت کی بھوک نے ایکواڈور کے فارورڈز کو پاگل کر دیا تھا۔

اسی پاگل پن میں کپتان والنسیا زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے، جس کا نقصان ایکواڈور کو ہوا، وہ میدان میں سب سے متحرک کھلاڑی تھے۔

میچ کے اختتام تک دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی کوششیں جاری رہیں مگر کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور میچ 1-1 گول سے برابر ہو گیا۔

Advertisement

اس نتیجہ کا مطلب ہے کہ گروپ اے کی نیدرلینڈز، ایکواڈور اور سینیگال اپنے آخری گروپ میچ میں آخری 16 میں جگہ کے لیے لڑیں گی.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر