Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ویمینز کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست

Now Reading:

پاکستان ویمینز کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست

آئرلینڈ کی ویمینز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمینز کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 2-1 سے فتح حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں آئرلینڈ کی خواتین کی اوپننگ بلے باز گیبی لیوس نے آخری 46 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو سیریز میں کامیابی دلا دی۔

گیبی لیوس کی سیریز میں یہ دوسری نصف سنچری تھی، سیریز کے پہلے میچ میں لیوس نے 54 گیندوں پر 69 رنز بنائے تھے۔ گیبی لیوس کی شاندار کارکردگی کے باعث انہیں پلئیر آف دی میچ اور پلئیر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

https://twitter.com/IrishWomensCric/status/1592799687719137280?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1592799687719137280%7Ctwgr%5E8f76e8aa54127e5678188cccea05ed141256360d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.icc-cricket.com%2Fnews%2F2910521%3Fsf172876157%3D1

آج ہونے والے سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ نے 4 وکٹوں پر 167 رنز بنائے، اوپنر گیبی لیوس اور ایمی ہنٹر کے درمیان 110 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ نے آئرلینڈ کی میچ پر گرفت کو مضبوط کیا، ایمی ہنٹر نے 35 گیندوں پر 40 رنز بنائے جبلہ پرینڈر گاسٹ نے 23 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب کے لیے پاکستان کو ایک اچھا آغاز درکار تھا لیکن اس نے ابتدائی وکٹیں گنوا دیں۔

ٹاپ آرڈر بلے باز جویریہ خان نے 37 گیندوں پر 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ دوسرے بلے بازوں کی طرف سے خاطر خواہ مدد نہیں ملی، پاکستان کی ٹیم 133 رنز تک محدود رہی۔

https://twitter.com/ICC/status/1592835036780249089?cxt=HHwWgoCqkdvB8ZosAAAA

آئرش ٹیم نے پاکستان ویمینز کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں 136 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی وجہ سے میچ کو 17 اوورز فی سائیڈ کر دیا گیا تھا، آئر لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے تھے پاکستان نے ایک اوور قبل ہدف حاصل کر کے سیریز برابر کر دی تھی۔

لیکن مہمانوں نے اچھی واپسی کی اور فائنل میچ میں شاندار جیت درج کی، جس نے انہیں پاکستان میں تاریخی سیریز جیتنے میں بھی مدد کی۔

Advertisement

یہ فتح اگلے سال فروری میں شروع ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کے اعتماد کو بھی بہتر بنائے گی۔ پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں آئرلینڈ کو رکھا گیا ہے جس میں بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر