سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ارجنٹائن کے خلاف تاریخی میچ جیتنے پر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب کی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایونٹ کی فیوریٹ ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دی۔
اس تاریخی جیت پر سعودی عرب میں جشن کا سماں ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے ارجنٹائن کے ساتھ فٹ بال میچ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا جس میں ان کے بڑے بھائی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بھی شریک تھے.

واضح رہے کہ فیفا رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آج ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دی۔

میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹائن نے پنلٹی کک حاصل کی جس پر معروف فٹ بالر لیونل میسی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
سعودی عرب کے گول کیپر نے نہایت عمدہ گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔
سعودی عرب کی جانب سے دونوں گول میچ کے دوسرے ہاف میں ہوئے، میچ کے 48 ویں منٹ میں صالح الشہری نے شاندار کک کے ذریعے ارجنٹائن کی برتری کو ختم کیا، جس کے پانچ منٹ بعد ہی سالم الدوسری کے خوبصورت گول نے ارجنٹائن کی شکست پر مہر لگا دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
