ناظم جوکھیو قتل کیس، صلح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ، ملزم سلیم سالارنے مقتول کے ورثا سے صلح نامہ والی درخواست سے نام نکالنے کی درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرکراچی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران رکن سندھ اسمبلی ملزم جام اویس عدالت میں پیش ہوئے۔
رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان کی مقتول کے ورثاء سے صلح کی درخواست پر سماعت میں صلح کی درخواست پر ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب کرلیے۔
ملزم سلیم سالار نے مقتول کے ورثاء سے صلح کرنے ملزمان کی فہرست سے نام نکالنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں بے گناہ ہوں صلح کی بنیاد پر رہا ہوکر اپنے اوپر داغ نہیں لگانا چاہتا ہوں۔
ملزم سلیم سالار کا مؤقف تھا کہ میں ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث نہیں ہوں جس کے بعد عدالت نے ملزم سلیم سالار کا نام صلح کرنے والے ملزمان کی فہرست سے نکالتے ہوئے کیس کی مزید 3 دسمبر تک تک ملتوی کردی۔
ملزمان کے وکلا کہا کہنا تھا کہ مقتول کے ورثا سے اب جام اویس سمیت 5 ملزمان کی صلح کی درخواست پر فیصلہ ہوگا۔ اب ناظم جوکھیو قتل کیس 4 ملزمان کے خلاف چلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
