سعودی دارالحکومت کے شہر ریاض میں ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کے زیر اہتمام ایک گلوبل سمٹ منعقد کیا گیا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے وزرائے سیاحت سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت سعوی دارالحکومت ریاض میں جاری ٹورازم گلوبل سمٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے وہیں مختلف ممالک کے وزرائے سیاحت نے بھی اس میں بھرپور شرکت کی۔
وزرائے سیاحت کا کہنا ہے کہ اس سے پوری دنیا کی سیاحت کو نہ صرف آپس میں جوڑا جاسکتا ہے بلکہ اس سے معاشی ترقی سمیت علاقائی تہذیب و ثقافت بھی اجاگر ہوگی۔
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سیاحت کے شعبے کو تیزی سے فروغ دے رہا ہے اور سیاحوں کو ویزہ پالیسی سمیت دیگر سہولیات سے آراستہ کر رہا ہے
سعودی وزیر نے کہا کہ ہم خواہشمند ہیں کہ عالمی برادری سیاحت کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئےآگے بڑھے اور پوری دنیا سیاحت کو فروغ دے۔
ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کی سی ای او سمپسن نےکہا کہ کونسل کے ارکان اگلے پانچ سال میں سعودی عرب کے شعبہ سیاحت میں دس اعشاریہ پانچ بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔ جس سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔
ٹورازم گلوبل سمٹ میں شریک وزرائے سیاحت اور مندوبین کا کہنا تھا کہ سیاحت کا فروغ پوری دنیا کو آپس میں جوڑئے گا اور اس سے روزگار کے مواقعوں سمیت معاشی ترقی بھی ممکن ہوسکے گی۔
بعدازاں گلوبل سمٹ کے ارکان کو دارالحکومت ریاض کے تاریخی علاقے الدرعیہ بھی لے جایا گیا جہاں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا ۔
واضح رہے کہ ٹورازم گلوبل سمٹ یکم دسمبر تک جاری رہے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
