Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاصم منیربطورآرمی چیف اورساحرشمشاد کی چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

عاصم منیربطورآرمی چیف اورساحرشمشاد کی چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
مسلح افواج

ساحرشمشاد 27 نومبرکوچیئرمین جوائنٹ چیفس اورسید عاصم منیر29 نومبرکو آرمی چیف کی کمانڈ سنبھالیں گے، وفاقی حکومت نے اہم عہدوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے گزٹڈ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیے۔ نوٹفکیشن کے مطابق ساحرشمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے جبکہ سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔

نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ جنرل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ ترقیاں، تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت ہوئیں۔

وفاقی حکومت نے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے گزٹڈ نوٹیفیکیشنز بھی جاری کر دیے۔  وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔

Advertisement

نوٹفکیشن کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے افواج پاکستان میں اہم تقرریوں سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پردستخط کیے، جس کے بعد جنرل سید عاصم منیر اگلے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

سید عاصم منیرکا مختصرتعارف

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر منگلا میں ٹریننگ اسکول سے پاس آؤٹ ہوئے اور فوج میں فرنٹئیر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت بریگیڈیئر کے طور پرفورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوج کی کمان سنبھالی۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس مقرر کیا گیا۔ اور اگلے سال اکتوبر میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا سربراہ بنا دیا گیا تاہم وہ مختصر عرصے کیلئے اس عہدے پر فائض رہے۔

ساحرشمشاد مرزاکا مختصر تعارف

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے جو گذشتہ 7 برس کے دوران اہم عہدوں پر تعینات رہے اور اس وقت ٹین کور جسے راولپنڈی کور بھی کہا جاتا ہے کی کمان کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بطور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میڈیا کی توجہ حاصل کیے رکھی۔ وہ جی ایچ کیو میں جنرل راحیل شریف کی کور ٹیم کا حصہ تھے جس نے شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی اور کواڈریلیٹرل کوآرڈی نیشن گروپ میں بھی کام کرتے رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان میں اصلاحات کے لیے بننے والی کمیٹی کا بھی حصہ تھے۔ وہ پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا پر مشتمل اس گروپ کا بھی حصہ رہے جس نے بین الافغان مذاکرات میں ثالثی کا کردارادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر