
آئی جی سندہ غلام نبی میمن کی درگاہ لعل شہبازقلندرپرناقص سیکیورٹی انتظامات کو فوری ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق لعل شہبازقلندرکے مزارپردہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر سندھ پولیس نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی جامشورو کو خط لکھ دیا۔
سندھ پولیس نے درگاہ لعل شہباز قلندر پر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے افسران بالا کو خط لکھا۔ پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ انفارمیشن رپورٹ کی کاپی بول نیوز نے حاصل کرلی۔
آئی جی سندہ غلام نبی میمن کی درگاہ لعل شھباز قلندر پر ناقص سیکیورٹی انتظامات کو فوری ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ پولیس نے خط میں بتایا کہ درگاہ پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ درگاہ پر آنے والے روزانہ 6 سے 7 ہزار زائرین کی سیکیورٹی کے لیے فوری مناسب بندوبست کیا جائے۔
خط میں انکشاف ہوا کہ درگاہ پر قائم کنٹرول روم ون (1) 100 سی سی ٹی وی کیمروں میں سے 23 خراب ہیں۔ بارہ واک تھرو گیٹس میں سے 6 واک تھرو گیٹ خراب ہیں۔ کنٹرول روم نمبر (2) میں قائم 83 سی سی ٹی وی کیمروں میں سے 35 خراب ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News