Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرفان پٹھان کے سوال کا رضوان نے کیا جواب دیا، ویڈیو دیکھیں

Now Reading:

عرفان پٹھان کے سوال کا رضوان نے کیا جواب دیا، ویڈیو دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد محمد رضوان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد محمد رضوان سے بھارتی میڈیا نے انٹرویو کیا گیا جس میں انہوں نے ٹیم کی کارکردگی اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

بھارتی میڈیا کی طرف سے اینکر پرسن اور سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے محمد رضوان سے انٹرویو کیا، جبکہ اس انٹرویو کےدوران بھارت سے ویڈیو لنک کے ذریعے سابق کرکٹرز آکاش چوپڑا اور ہربھجن سنگھ نے بھی محمد رضوان سے بات کی۔

عرفان پٹھان کے ایک سوال کے جواب میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ سیمی فائنل کے لیے ہم نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا پلان بنایا تھا، ہم نے یہی سوچا تھا کہ نئی گیند پر اٹیک کرنا ہے۔

Advertisement

محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے سیمی فائنل کی جو پلاننگ کی تھی اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا،

بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے رضوان سے پوچھا کہ اتوار کے روز جب جنوبی افریقہ اور ہالینڈ کے درمیان میچ تھا تو آپ کے ذہن میں کیا چل رہا تھا ؟ ، کیا آپ کو یقین تھا کہ آپ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

ہربھجن سنگھ کے سوال پر رضوان نے کہا کہ ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں شکست پر افسوس ہے لیکن کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری ، انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہالینڈ کی جیت کے دعائیں کھلاڑیوں سمیت پورے پاکستان نے کی تھی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور ہالینڈ کے درمیان میچ سے لطف اندوز ہونے کا مزہ کسی اور میچ کا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کوالیفائی کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین فائنل اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر