سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کےخلاف کیس کی سماعت کرنے والابنچ تحلیل کردیا گیا۔
لاہورہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29نومبر تک ملتوی کردی۔
درخواست گزار خرم رفیق نے نیا وکیل کرنے کےلئے سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اعظم نذیر تارڑ کی جگہ نیا وکیل کرنے کی مہلت دی جائے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور عوامی تحریک کےوکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ اظہر صدیق بنچ میں شامل ایک جج صاحب اس کیس میں وکیل رہے ہیں۔
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کےعلم میں ہے آئندہ سماعت سے پہلے نیا بنچ تشکیل دیاجائے گا۔
چیف جسٹس امیربھٹی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی۔
درخواست گزار نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کررکھا ہے۔ مرکزی درخواست پولیس اہلکار رضوان قادر اور خرم رفیق کی جانب سےدائر کی گئی ہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کےخلاف کیس کی سماعت کرنے والابنچ تحلیل کردیا گیا۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو اعظم نذیر تارڑ کی جگہ نیا وکیل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
