Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی الیکشن روکنے کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سےدرخواست دائر

Now Reading:

بلدیاتی الیکشن روکنے کے لئے ایم کیو ایم کی جانب سےدرخواست دائر
سندھ ہائی کورٹ

کراچی اور حیدرآباد میں تاخیر کا شکار بلدیاتی الیکشن کو مزید روکنے کے لیے ایم کیو ایم  نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی

تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں تاخیر کا شکار بلدیاتی انتخابات کو مزید  روکنے کے لئے ٰایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی  جس میں ان کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا کہ کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارا مؤقف بھی سنا جائے۔ایم کیو ایم کے وکیل نے اپنی درخواست میں کہا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں ہم فریق بننا چاہتے ہیں تاکہ ہمارا موقف بھی سنا جاسکے۔

ایڈوکیٹ طارق منصور نے بول ذرائع کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون سازی کے بغیر بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جائیں۔جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں ہم فریق بننا چاہتے ہیں تاکہ ہمارا موقف بھی سنا جاسکے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وکلا کو درخواست کے جواب میں مایوسی کا سامنا ہوا 

عدالت نے فریق بننے کیلئے ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست دائر ہوگئی ہےجب روٹین میں آجائے گی  تو دیکھ لیں گے جس پر ایم کیو ایم کے وکیل ایڈوکیٹ طارق منصور نے کہا کہ آج کیس لگا ہوا لہزا ہمیں بھی فریق بننے کی اجازت دی جائے،آپ پرمیشن دیں گے تو فائل آج ہی ہوگی ، ہمیں بھی دلائل دینے کا موقع مل جاۓ گا جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس طرح فوری سماعت کی درخواست نہیں سن سکتے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں اور عدالت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر