Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے فلم “جواۓ لینڈ”ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ نے فلم “جواۓ لینڈ”ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

سندھ ہائیکورٹ نے فلم “جواۓ لینڈ” کی ریلیز کے خلاف  دائر درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے فلم ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے فلم “جواۓ لینڈ” کی ریلیز کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

  سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ فلم کو سینسر کے مرحلے سے گزارا گیا ہے جہاں مواد کی جانچ کے بعد  فلم کو سرٹیفیکیشن کے ساتھ ریلیز کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

’فلم میں ایسا کوئی مواد نہیں پایا گیا جس سے اسلام اور قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہو ‘ سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ فلم میں اسلام کی توہین،مقدس آیات یا کسی مذہبی مقام اور شخصیت کے خلاف مواد نہیں پایا گیا ہےلہازا کوئی ایسا قانون نافذ نہیں کیا جا سکتاجو قرآن و سنت کے منافی ہو۔

Advertisement

’ آئین کہتا ہے کہ تمام موجودہ قوانین کو اسلام کے احکام کے مطابق ڈھالا جائے‘ چیف جسٹس احمد علی شیخ

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار نے صرف آرٹیکل 227 پر انحصار کیا ہوا ہے اور اس آئین کے تحت خلاف ورزی ثابت نہیں ہوتی ۔ اس آئین کا آرٹیکل صرف یہی کہتا ہے کہ “تمام موجودہ قوانین کو اسلام کے احکام کے مطابق ڈھالا جائے۔

چیف جسٹس نےآئین کےآرٹیکل 19 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئین ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی کا حق دیتا ہے اورعدالت کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ اخلاقی فیصلہ دے کر فلم ساز کو حق آزادی رائے اور اظہار سے روکے۔

’درخواست گزار کے دلائل کمزور ہیں‘ چیف جسٹس

چیف جسٹس احمد علی شیخ کے مطابق درخواست گزار نہ صرف اس فلم کے سرٹیفیکیشن کے عمل میں کسی قانونی خامی کی نشاندہی کرپایا بلکہ اس کی جانب سے فلم جوائے لینڈ کے سرٹیفیکیشن کو براہ راست چیلنج بھی نہیں کیا گیا۔ کا جو اسکےغیر سنجیدہ رویےکو ظاہر کرتے ہیں ولاوہ ازیں وہ حق دعویٰ  کو بھی ثابت کرنے میں  ناکام رہا۔

  عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواجہ سرا ہر لحاظ سے پاکستان کے مساوی شہری ہیں اور ان کی زندگی اور جدوجہد  مساوی پہچان کی مستحق ہیں، ہمارا معاشرہ اتنا کمزور نہیں کہ خواجہ سرائوں جیسے موضوعات کے نتیجے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے ۔

Advertisement

تاہم درخواست مولوی اقبال حیدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلم جوائے لینڈ کی ریلیز ایک سازش ہے جس سے غیر اخلاقی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر