Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار دانوشکا کو معطل کر دیا

Now Reading:

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار دانوشکا کو معطل کر دیا

سری لنکا کرکٹ بورڈ  نے دانوشکا گونا تھیلاکا کو سڈنی میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتاری کے بعد معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 31 سالہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل دانوشکا گوناتھیلاکا پر آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سڈنی کی عدالت نے دانوشکا گونا تھیلاکا کی جانب سے کل اور آج  پیش کی جانے والی ضمانت کی درخواستوں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ گوناتھیلاکا جنہیں اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب گرفتار کیا گیا تھا، کو فوری طور پر تمام کرکٹ سے معطل کر دیا گیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ مبینہ جرم کی فوری طور پر انکوائری کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا، اور آسٹریلیا میں عدالتی کیس کے اختتام پر، مجرم پائے جانے پر مذکورہ کھلاڑی کو سزا دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کرکٹ اس بات پر زور دینا چاہتا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کی طرف سے اس طرح کے کسی بھی طرز عمل کے لیے ‘زیرو ٹالرینس’ کی پالیسی اپناتا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلوی قانون نافذ کرنے والے حکام کو بورڈ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرنے کے لیے تمام مطلوبہ مدد فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ دانوشکا گونا تھیلاکا پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے بدھ 2 نومبر کو ایک 29 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

یہ گرفتاری سری لنکا کے ورلڈ کپ کے آخری میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں چار وکٹوں سے شکست کے چند گھنٹے بعد ہوئی ہے.

گوناتھیلاکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ نمیبیا کے خلاف کھیلا، لیکن 20 اکتوبر کو چوٹ کی وجہ سے باقی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، وہ آسٹریلیا میں اسکواڈ کے ساتھ رہے تھے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ دانوشکا گونا تھیلاکا نے ڈیٹنگ ایپ پر کئی دنوں تک بات چیت کرنے کے بعد اس خاتون سے ملاقات کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر