Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈ کپ کا بخار، شائقین نے میچز دیکھنے کے لیے مہنگے داموں گھر خرید لیا

Now Reading:

فیفا ورلڈ کپ کا بخار، شائقین نے میچز دیکھنے کے لیے مہنگے داموں گھر خرید لیا

دنیائے کھیل کے سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل فٹ بال کے عالمی ایونٹ کو دیکھنے کے لیے چند شائقین نے مہنگے داموں گھر خرید لیا۔

تفصیلات کے مطابق 2022 کا فیفا ورلڈ کپ قطر میں آج شروع ہو رہا ہے، اور فٹ بال کے دیوانے اس کھیل کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے کٹ آؤٹ اور پوسٹرز سے سڑکوں کو سجانے سے لے کر پہلے سے مہنگے ٹکٹ خریدنے تک اور فٹ بال کے شائقین کھیل سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے ہر طرح کے پاگل پن کرتے ہیں۔

ایسی ہی ایک کہانی بھارتی ریاست کیرالہ سے سامنے آئی ہے جہاں کے باشندے کھیل سے بے لگام محبت رکھتے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے کوچی ضلع کے منڈکاموگل گاؤں کے 17 رہائشیوں نے 62 لاکھ روپے میں ایک گھر مشترکہ طور پر خریدا ہے، تاکہ وہ ایک مشترکہ جگہ پر ایک ساتھ فیفا کے میچ دیکھ سکیں۔

Advertisement

فٹبال کے متوالے ان دوستوں نے نئے خریدے گئے گھر کو ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی 32 ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ فٹبال اسٹار لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصویروں سے بھی سجایا ہے۔

گھر میں ایک بڑی سکرین والا ٹیلی ویژن لگایا گیا ہے تاکہ سب مل کر میچ دیکھ سکیں۔

اس مشترکہ گھر کے ایک مالک شیفیر پی اے نے کہا کہ ہم نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کچھ خاص کرنے کا ارادہ کیا تھا، اسی لیے ہم 17 دوستوں نے ملک کر ایک گھر خریدا تاکہ ایک ساتھ میچ دیکھ سکیں۔

شیفیر نے کہا کہ ہم نے اس گھر کو فیفا ورلڈ کپ کی ٹیموں کے جھنڈوں سے سجایا ہے اور ایک بڑی ٹی وی اسکرین بھی لگائی ہے تاکہ ہم یہاں آرام اور سکون کے ساتھ میچز دیکھ سکیں۔

گھر خریدنے سے پہلے اس 17 رکنی گروپ نے فٹ بال کے کھیل ایک ساتھ دیکھنے کی ایک انوکھی روایت قائم کی تھی اور وہ گزشتہ 20 سالوں سے فیفا ورلڈ کپ اکٹھے دیکھتے آ رہے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے بالآخر گھر میں جمع ہونا جاری رکھنے کے لیے جائیداد خریدنے کا فیصلہ کیا۔

“خریداروں کا کہنا تھا کہ یہ گھر سماجی خدمات، ہنگامی خدمات اور کھیلوں کے مقابلوں کا مقام بن جائے گا۔

Advertisement

الخور کے البیت اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں ایکواڈور کی ٹیم میزبان ٹیم قطر سے ٹکرائے گی۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ مشرق وسطیٰ کا کوئی ملک فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر