
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی وائرل گانے ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پر ڈانس کیے بنا نہ رہ سکیں۔
کراچی کی نوجوان لڑکی عائشہ کی ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پر ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر کئی ہفتوں سے وائرل ہورہی ہے اور اس ڈانس نے نہ صرف عائشہ کو نئی پہچان دی بلکہ ان کا یہ ڈانس پاکستان سمیت سرحد پار بھی پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر لڑکی نے ڈانس کیوں کیا؟
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف بھی ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پر عائشہ کی ڈانس ویڈیو سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور انہیں عائشہ کا یہ ڈانس اتنا پسند آیا کہ وہ خود کو روک نہ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ والی لڑکی کی ایک اور ویڈیو وائرل
بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پر ڈانس کررہی ہیں۔ کترینہ کیف کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
بھارتی اداکارہ کی ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ پر ڈانس ویڈیو کو اب تک 17 لاکھ سے زائد لوگ لائک کرچکے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں صارفین کی جانب سے کترینہ کیف کے اداؤں کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
دوسری جانب کچھ پاکستانیوں کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا ’’ میں آجاتا لیکن سیکیورٹی والے آنے نہیں دیں گے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ میرا دل یہ پکارے آجا والی لڑکی کون ہے؟
ایک اور صارف نے لکھا ’’ یہ ویڈیو کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کی جانب سے ریکارڈ نہیں کی گئی ہے‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News