
فائل فوٹو
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران لاہورپولیس کی جانب سے 1500سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں لاہور پولیس کی جانب سے لانگ مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے 1500سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ 4 ایس پیز، 6 ڈی ایس پیز، 20 ایس ایچ اوز، 50 اپرسبارڈینیٹس جبکہ 1400 سے زاید کانسٹیبلز تعینات کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان اور کے پی کے 50سے زائد سپیشل کمانڈوز بھی تعینات ہونگے۔ راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے اطراف ساڑھے سات ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
آر پی او راولپنڈی تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے، سی پی او راولپنڈی تین ڈی پی اوز، دو ایس ایس پیز سمیت پندرہ سے زائد ایس پیز بھی تعینات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی جائیں گے۔ گلگت بلتستان اور کے پی کے اسپیشل کمانڈوز عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے ان کے ساتھ ہوں گے۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عمران خان کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس، پنجاب کانسٹیبلری، سات سو سے زائد ٹریفک وارڈنز، مختلف اضلاع سے پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News