
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بہت بڑا حامی ہوں اور میری خواہش تھی جلدی سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لے آؤں اور بلے بلے ہوجائے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کے لئے کسی سے درخواست نہیں کی تھی، مجھے میری تعیناتی کا پتہ میڈیا کے ذریعے چلا اور تعیناتی کے وقت میرا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے تھا۔
سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ میں چیف الیکشن کمشنر کے لئے نامزدگی پر پی ٹی ائی حکومت کا شکر گزار ہوں جب کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے کہا تھا کہ ممبر پبلک سروس کمیشن لگادیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تیار ہے اور میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بہت بڑا حامی ہوں جب کہ میری خواہش تھی جلدی سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لے آؤں اور بلے بلے ہوجائے۔
ایک سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ممکن نہیں، پنجاب میں الیکٹرانک ووٹنگ قانون کے باوجود آئینی اختیار استعمال کریں گے جب کہ اسلام آباد ، کراچی اور آئندہ ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا پائلٹ ٹیسٹ کریں گے۔
سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ جو مجھ سے دفتر میں ملاقات کرنا چاہتا ہے اس کے لیے دروازے کھلے ہیں اور میرے لیے تمام سیاسی لیڈران اہم ہیں، آج الیکشن کمیشن کو بطور ادارہ اہم بنادیا ہے، تنقید کو ویلکم کرتے ہیں اور سیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News