ناصر حسین شاہ نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ٹیم دن رات عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں حیدرآباد کے جیالوں کا مشکور ہوں جنہوں نے بہت اچھا استقبال کیا، استقبال ایسا ہوا ہے لگتاہے اگلا میئر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیلاب نے ہماری سندھ کو نقصان پہنچایا جس وجہ سے کافی اسکمیں تاخیر کا شکار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ٹیم دن رات عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے، اربوں روپے کے فنڈز اس بجٹ میں حیدرآباد کے لئے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں، ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر بلدیات نے یہ بھی کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگ ہماری پہلی ترجیح بنی جس وجہ سے فنڈز وہاں لگائے گئے، یہاں صحت سیکٹر میں کافی کام ہوا ہے، بی بی شہید کے نام کا فلائی اوور کو شروع کیا جائے گا اور مکمل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گھر دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن کچھ بھی عوام کو نہیں دیا، روزگار کے حوالے سے جہاں بھی محکموں میں اسامیاں خالی ہیں وہ بہت جلد دی جائے گی۔
ناصر حسین شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے بھارتی گجراتی قصائی کو اور انڈیا کو کشمیر کے معاملے پر للکارہ، کشمیر کا معاملا اقوام متحدہ میں بلاول نے بھادری اٹہایا۔
صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پھلے بھی میں کہا تھا کہ عمران خان عوام کو لالی پاپ دے رہا ہے ،لانگ مارچ نہیں کر سکے گا لانگ مارچ نہیں کیا، خان صاحب کا اسیمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان صرف اعلان کی حد تک رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News