Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر اسٹیٹ کو نوٹس جاری

Now Reading:

اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر اسٹیٹ کو نوٹس جاری
اعظم سواتی

اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

پی ٹی آئی کے سینئررہنما سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر اسٹیٹ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متنازع ٹوئیٹس سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر اسٹیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ پیرتک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ٹرائل کورٹ نے 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

سینئررہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے وکیل بابراعوان کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں، اعظم سواتی کا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

Advertisement

وکیل بابراعوان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

اعظم سواتی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ پٹیشنرکی عمر 75 سال اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔ تمام کیس دستاویزی الزامات پرمبنی ہے، جیل میں رکھنا ٹرائل سے قبل سزا کے مترادف ہو گا۔

واضح رہے کہ متنازع ٹوئٹس پر ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے خلاف 26 نومبر 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

وکیل بابراعوان نے عدالت کے باہر کیا کہا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر