
سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں درخواست ضمانت واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی سردارعثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ عثمان بزدار کے آج تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔
تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں سینئر رہنما تحریکِ انصاف اور سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔
فاضل جج نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ کیجئے گا کہ باہرنکلتے ہی عثمان بزدار کو گرفتار کر لیں۔ گرفتاری سے پہلے عثمان بزدار کو اطلاع دی جائے۔
احتساب عدالت لاہورکے باہرسابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدارنے میڈیا سے مختصر گفتگوکی، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کیخلاف بنایا گیا کیس جھوٹا ثابت ہوا، کیا کہیں گے؟
عثمان بزدار نے جواب دیا کہ انشاءاللہ عدالت سے ہمیں اسی طرح ریلیف ملے گا اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News