بچے پرتشددسے ہلاکت کے کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع
عدالت نے کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل سے متعلق کیس میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفطصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی میں کمسن بھتیجی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم مجیب کو عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے مؤقف پیش کیا کہ ملزم اپنی ہی بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کے قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم مجیب اللہ نے 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے بچی کے قتل کو خودکشی ظاہر کیا گیا تھا۔ ملزم فرار ہونے کے بعد علاقے میں ہی چھپ گیا تھا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے موقع پر جاٸے وقوعہ کا معائنہ کیا تو شک پر بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیٸے روانہ کیا۔ جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد MLO رپورٹ میں زیادتی کے بعد قتل کی رپوٹ مثبت آٸی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 13 دسمبر تک پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
