بارش کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے انتظامات کئے جائیں،وزیر داخلہ
صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ گوادر پاکستان کا مستقبل ہے۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے گوادر دھرنے سے متعلق اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر و اطراف کو دھرنے کے ذریعے یرغمال کردیا ہے، کچھ عرصے پہلے وزراء گئے مزاکرات کیے لیکن مولانا ہدایت نے ان کا مزاق اڑایا، میں خود گیا، سیکرٹریز گئے تو خود اعتراف کیا کہ ہمارے مطالبات مان لیے گئے۔
میرضیاء اللہ لانگو نےکہا کہ صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں حق دوتحریک کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں، گوادر میں حق دو تحریک کے احتجاج کے حوالے سے صوبائی حکومت نے باربار مزاکرت کئے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز حق دو تحریک کے مشتعل افراد نے سرکاری املاک کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جب مشتعل افرادکی جانب سے شرپسندی کی جائے گی تو قانون بھی حرکت میں آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا ایک جموری طریقہ ہوتا ہے لاپتہ افراد کئی عرصےسے پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں کسی نے ان کیخلاف کارروائی نہیں کی۔
میرضیاء اللہ لانگو کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا اسٹیچ پر بزرگ لوگوں و رہنماوں کیخلاف نازیبا تقاریر کرتے ہیں، گوادر پاکستان کا مستقبل ہے گوادر پاکستان کا حب بنے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 42 مطالبات میں سے بہت سے مان لیے تھے کچھ پر کام جاری تھا، گوادر میں دھرنا ایسے جگہ پر دیا جارہا ہے جہاں چائینز کے آمد رفت ہے، چائنیز کی سیکورٹی بہت اہم ہے گوادر دھرنے دنیا کے سرمایہ جار نہیں آئیں گے۔
صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ گوادر کے لوگ ہمارے اپنے ہیں، دھرنا شرکاء نے ان پولیس پر پتھراوں بھی کیا، گوادر دھرنے کا نہ صرف مقام ٹھیک نہیں تھا بلکہ دھرنا مسلح بھی تھا جبکہ گوادر دھرنے کے شرکاء پولیس پر فائرنگ کرکے اہلکار کو بھی شہید کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
