Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتی احکامات کیخلاف کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ جاری

Now Reading:

عدالتی احکامات کیخلاف کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ جاری

سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیوی ٹریفک کے کراچی شہرمیں داخلے پر پابندی کے  بھاری بھرکم عدالتی احکامات بھی کام نہ آئے۔

ٹریفک پولیس نے سندھ  ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ کراچی میں دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک کا شہرمیں داخلہ جاری ہے۔

عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہ ہونے پر شہریوں نےٹریفک پولیس، انتظامیہ اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پابندی پر مکمل عمل کرانے کا مطالبہ کیا کہا کہ دن کے اقات میں بھی شہر میں ٹرک، ٹریلے، کنٹینر، ڈمپر، ۔ٹینکرزسمیت دیگر بھاری بھرکم گاڑیاں دندناتی پھرتی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کی  جانب سے گزشتہ روز صبح چھ بجے سے رات گیارہ  تک ہیوی ٹریفک  کے شہر میں داخلے کی پابندی پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا تھا۔

Advertisement

عدالت نے حکم دیا کہ خلاف ورزی پر ہیوی گاڑیوں پرجرمانہ نہیں بلکہ بند کیا جائے۔  کورٹ کے حکم  کے مطابق  کوئی ادارہ بھی رکاوٹ ڈالےتوعدالت کوآگاہ کیاجائے۔

دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہرمیں ہیوی ٹریفک کا داخلہ روکنے کےعدالت احکامات پر فوری  عملدرآمد کرایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر