Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی حکومت کا اہم اقدام، عمرہ زائرین کے لیے مفت بس سروس کا آغاز

Now Reading:

سعودی حکومت کا اہم اقدام، عمرہ زائرین کے لیے مفت بس سروس کا آغاز

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور مقامی افراد کے لیے حرم شریف تک مفت بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین اور مقامی افراد کے حرم شریف جانے کے لیے مفت بس سروس شروع کر دی ہے۔

بیرونی ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین اور مقامی افراد نے بس سروس کا آغاز کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حرم شریف کے گردونواح علاقوں میں مقیم مقامی، غیر ملکی اورعمرہ زائرین کے لیے بآسانی حرم آنے کے لیے گزشتہ ماہ تجرباتی طور پر آغاز کیا تھا۔

Advertisement

تجرباتی بنیاد پر جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ آرام دہ اور پرسکوں مفت بس سروس آگ بجھانے والے سسٹم، ماحولیاتی تحفظ، سی سی کیمروں، الیکٹرانک سکرینز سے آراستہ ہیں۔ جنہیں اب باضابطہ طور پر مستقل کر دیا گیا ہے۔

ان بسوں میں معذوروں کے لیے خصوصی سہولتیں رکھی گئی ہیں، انٹرنیٹ سروس بھی ان بسوں میں فراہم کی گئی ہے۔ جس سے نہ صرف مقامی افراد بلکہ عمرہ زائرین بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

Advertisement

اس بس سروس میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد اس پر سفر کر رہے ہیں سعودی حکومت کے اس اقدام  سے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ عمرہ زائرین بھی بے حد خوش نظر آتے ہیں۔

Advertisement

سعودی حکومت کے مفت بس سروس منصوبے کے تحت مسافر پورے مکہ مکرمہ حرم کی حدود عزیزیہ ، عائشہ مسجد اور دیگر مقدس مقامات کا سفر بھی اختیار کر سکتے ہیں.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر