بلاول بھٹو کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کا فیصلہ
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی پر کھلی بحث کا خیر مقدم کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سلامتی کونسل میں “بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی پر اس کھلی بحث کا خیر مقدم کرتا ہے، میں انڈین پریذیڈنسی کی طرف سے “کثیرالجہتی” کو بہتر بنانے اور اصلاح کرنے کے طریقوں کے بارے میں جاری کردہ تصوراتی نوٹ کا جواب دینا چاہوں گا۔
“ہمیں متعدد خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے”
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم متنوع تہذیبوں کی ایک پیچیدہ دنیا میں رہتے ہیں، ہمیں ایک کثیر قطبی طاقت کے ڈھانچے کی طرف منتقلی میں، متعدد خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے،یہی چیلنج ہمارے لیے بے مثال ترقی کے مواقع بھی پیش کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اس ماحول میں، یہ مکمل طور پر عیاں ہے کہ جامع کثیرالجہتی عمل، اقوام متحدہ کے فریم ورک کے اندر، “بڑی آزادیوں” میں سب کے لیے امن و سلامتی، اقتصادی ترقی اور “بہتر معیار زندگی” کو فروغ دینے کا سب سے امید افزا امکان پیش کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ “کثیرالجہتی” کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام اہم اداروں کو بااختیار بنایا اور ان کا موثر استعمال کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ان اداروں میں جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل، اقتصادی اور سماجی کونسل، انسانی حقوق کونسل، بین الاقوامی عدالت، انصاف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا سیکرٹریٹ شامل ہے، اس کے لیے عالمی مالیاتی اور اقتصادی طرز حکمرانی کے ڈھانچے، خاص طور پر بریٹن ووڈز کے اداروں کو جمہوری بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کثیرالجہتی کو تقویت دینے کے اس طرح کے جامع عمل کو سب سے زیادہ عالمگیر اور جامع فورم یعنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مشاورتی عمل کے ذریعے فروغ دیا جانا چاہیے، ایسے ادارے جو اتفاق رائے کے حصول کے لیے بنائے گئے ہوں اور جو بین الاقوامی تعلقات میں مساوات اور انصاف کے حصول کے مقصد سے رہنمائی حاصل کریں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکہ کا دورہ
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بیس سال سے زیادہ عرصے سے اس سلامتی کونسل کی رکنیت میں توسیع اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی مساوی نمائندگی کے ذریعے اس کی اصلاح پر اتفاق کرنے میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے عمل نے تندہی کے ساتھ کئی شعبوں میں ہم آہنگی پیدا کی ہے لیکن اہم مسائل پر اختلافات برقرار ہیں ، اختلافی امور میں توسیع شدہ کونسل کا سائز، رکنیت کے زمرے، ویٹو کا استعمال، علاقائی نمائندگی اور کونسل کے کام کرنے کے طریقہ کار شامل ہیں۔
بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر تمام متعلقہ فریق لچک، باہمی موافقت اور مطابقت کا مظاہرہ کریں تو معاہدہ طے پا سکتا ہے، جنرل اسمبلی کے عمل نے تندہی کے ساتھ کئی شعبوں میں ہم آہنگی پیدا کی ہے لیکن اہم مسائل پر اختلافات برقرار ہیں اور اس عمل کو چند بڑے ممالک کے قومی عزائم کو آگے بڑھانے کی مشق تک محدود نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں نئے مستقل ارکان کا اضافہ کونسل کی بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت کو مزید پیچیدہ کر دے گا، یہ عمل تمام رکن ممالک کی مساوی نمائندگی کے مقصد کو ناکام بنا دے گا۔
“سلامتی کونسل کثیرالجہتی کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہے”
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اتحاد برائے اتفاق گروپ کی جانب سے اٹلی کے بیان کی توثیق کی ہے، گروپ کی تجویز سلامتی کونسل کی اصلاحات پر ایک منصفانہ اور ابتدائی معاہدے کے لیے سب سے زیادہ حقیقت پسندانہ آپشن پیش کرتی ہے، اس طرح کی اصلاحات کے اختتام کا انتظار کیے بغیر سلامتی کونسل متعدد طریقوں سے موثر کثیرالجہتی کو بڑھانے میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کونسل قول و فعل میں اس بات کی تصدیق کر سکتی ہے کہ کثیر الجہتی حل امن کو فروغ دینے اور تنازعات کو حل کرنے کے لیے سب سے مؤثر طریقہ پیش کرتے ہیں، تنازعہ کے فریق ایک دن کثیرالجہتی عمل کی وکالت اور اگلے دن “دوطرفہ” راستوں پر اصرار نہیں کر سکتے۔
“خطے کے مسائل مؤثر اور پرامن طریقے سے حل کیے جا سکتے ہیں”
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ سلامتی کے بڑے مسائل بشمول ہمارے خطے کے مسائل صدر، سلامتی کونسل اور سیکرٹری جنرل کی فعال شمولیت کے ذریعے موثر اور پرامن طریقے سے حل کیے جا سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ کونسل کو واضح طور پر اس بات کی توثیق کرنی چاہیے کہ “کثیر جہتی” کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی ہمہ گیر اور مستقل پابندی پر ہونی چاہیے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ چارٹر لوگوں کا خود ارادیت، طاقت کا عدم استعمال ، توسیع پسندی کے لیے طاقت کا استعمالاور ریاستوں کی خودمختاری کی ضمانت ہے، اقوام متحدہ کا چارٹر علاقائی سالمیت کا احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول کو قوموں اور ممالک کے تعلقات میں بنیادی اہمیت دیتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
