Advertisement
Advertisement
Advertisement

باپ جیسا انداز، چندرپال کے بیٹے نے پہلے ٹیسٹ میں اپنی دھاک بٹھا دی

Now Reading:

باپ جیسا انداز، چندرپال کے بیٹے نے پہلے ٹیسٹ میں اپنی دھاک بٹھا دی

ویسٹ انڈیر کے معروف سابق کرکٹر شیونارائن چندر پال کے بیٹے کا ہو بہو اپنے والد کی طرح کھیلنے کے انداز نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر شیونارائن چندر پال کے بیٹے ٹیگنارائن چندر پال آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے میدان میں اترے۔

ٹیگنارائن نے کریز پر پہنچ کر جب گارڈ لیا تو آسٹریلوی ٹیم سمیت شائقین بھی حیران ہو گئے۔ ٹیگنارائن کا انداز ہو بہ ہو اپنے والد کی طرح تھے، ٹیگنارائن کے شاٹس بھی اپنے والد کے شاٹس سے ملتے جلتے تھے، اور ان کا وکٹ پر کھڑے ہونے کا انداز بھی اپنے والد کی طرح تھا۔

باپ بیٹے کی جوڑی میں مماثلت دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Advertisement

ٹیگنارائن چندر پال اپنے کیرئیر کی پہلی اننگ کے آغاز میں کچھ نروس نظر آئے کئی گیندوں نے ان کے جسم کو نشانہ بنایا لیکن پھر وہ سنبھل گئے اور آسٹریلوی پیسرز کے خلاف چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر اپنی دھاک بٹھا دی۔

ٹیگینرائن چندر پال نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار آغاز کیا انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اسٹمپ پر 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ویسٹ انڈیز کو بغیر کسی نقصان کے 74 کے اسکور تک پہنچایا۔

اس سے قبل آسٹریلیا مارنس لیبوشین اور اسٹیو اسمتھ کی ڈبل سنچریز کی بدولت اسکور بورڈ پر 598 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ بنانے میں کامیاب ہوا۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے پوری کرکٹ برادری کو حیرت میں ڈال دیا جب وہ بیٹنگ کے لیے باہر آئے کیونکہ ان کا بیٹنگ اسٹائل تقریباً ان کے والد کی کاربن کاپی تھا۔

واضح رہے کہ سابق ویسٹ انڈیز کرکٹرشیو نارائن چندر پال اپنے غیر معمولی بیٹنگ کے موقف کے لیے جانے جاتے تھے اور ان کے بیٹے کے لیے بھی ایسا ہی موقف ہونا ایک ایسی چیز ہے جس نے شائقین کو حیران کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر