Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائجیریا، بے قابو کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، 7 افراد ہلاک

Now Reading:

نائجیریا، بے قابو کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، 7 افراد ہلاک

نائجیریا کے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر کالابار میں ڈرائیور کے کار پر ’کنٹرول کھونے‘ اور ہجوم سے ٹکرانے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہائی وے سیکیورٹی کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی نائجیریا کے کالابار میں ایک مشہور فیسٹیول کے موقع پر جمع شہریوں پر ایک کار کے چڑھنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے مقامی کمانڈر میکانو حسن نے ایک بیان میں کہا کہ ایک ٹویوٹا کیمری کنٹرول کھو بیٹھی اور کیمرون کی سرحد کے قریب بندرگاہی شہر میں تماشائیوں کے ہجوم سے ٹکرا گئی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نائجیریا میں مسلح گروہ کا ریل گاڑی پر حملہ، کم از کم 8 افراد ہلاک

Advertisement

میکانو حسن کے بیان کے مطابق اس حادثے میں سات افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے، گاڑی کا ڈرائیور بچ گیا لیکن زخمی ہوگیا۔

نائجیریا کے مقامی میڈیا نے کہا کہ متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں دوسری جانب برطانوی میڈیا نے مرنے والوں کی تعداد 14 بتائی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دو سال کی کورونا پابندیوں کے بعد یہ تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں مقامی زائرین اور غیر ملکی سیاحوں شریک ہوتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور نشے میں تھا اور وہ گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔

Advertisement

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہجوم بوگوبیری ضلع میں ایک مسجد کے سامنے موٹر سائیکل پریڈ دیکھ رہے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دریائے کراس کی ریاست کا دارالحکومت کیلابار ہر دسمبر میں مغربی افریقہ کے سب سے مشہور کارنیوالوں میں سے ایک کا انعقاد کرتا ہے۔

بائیکرز شو اس ایونٹ کی اہم جھلکیوں میں سے ایک ہے، جسے افریقہ کی سب سے بڑی اسٹریٹ پارٹیوں میں سے ایک کہا جاتا ہے۔

نائجیریا کی سرکاری ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ہر سال تقریباً 20 لاکھ لوگ آتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر