Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست کی سماعت

Now Reading:

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست کی سماعت
سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہورہائیکورٹ

لاہورہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست پرچیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے۔

لاہورہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواست کی سماعت میں وقفے سے قبل وکیل درخواست گزار نے سماعت کے دوران مؤقف پیش کیا کہ سانحہ ماڈل کی دوسری جے آئی ٹی کی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ میں دوسری جے آئی ٹی سے متعلق بیان دیا۔  ایڈووکیٹ جنرل کے بیان کے بعد وزیر اعلی نے کابینہ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے جے آئی ٹی بنا دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعلی کو کابینہ کی منظوری کے بغیر جے آئی ٹی بنانے کا اختیار نہیں۔ عدالت اس بنیاد پر جے آئی ٹی کالعدم قراردے سکتی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ آپ عدالت کے سامنے اپنی گذارشات رکھیں حکم نہ دیں جس درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ میں صرف گذارش کررہا ہوں۔

Advertisement

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ جے آئی ٹی کا حکم ایک مخالف حکومت نے دیا۔ جے آئی ٹی کا حکم مخالف حکومت دینے کاپتہ ہونے کےباوجود آپ سپریم کورٹ میں کیوں خاموش رہے۔

وقفے کے بعد لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت دوبارہ ہوئی۔

پولیس اہلکاررضوان قادر کے وکیل میاں پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل  میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے استغاثہ ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے،ٹرائل کورٹ نے سیاسی رہنماؤں کی طلبی کے درخواست مسترد کی۔ ٹرائل عدالت نےدیگر نامزد ملزمان کی طلبی کا حکم دیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہ کہ ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا، ٹرائل کورٹ استغاثہ پر ضابطے کے تحت کارروائی کر رہی ہے۔ ایک ہی نوعیت کے الزام پر نئی جے آئی ٹی کیسے بن سکتی ہے۔ یہی دلائل دوسرے معزز وکیل نے بھی دیے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ دلائل کو دہرائیں مت کوئی نئی بات کریں۔

درخواست گزار کے وکیل نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے بھی نماز پانچ بار فرض کی ہے تاکہ بار بار یاد کرایا جاسکے۔ عدالت کو مطمئن کرنے کےلیے دلائل دہرا رہا ہوں۔

Advertisement

چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آپ مذہب کو درمیان میں مت لائیں حقائق پر رہ کر بات کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر