
سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف کیسز کی تفصیلات سامنے آگئیں
سابق وفاقی وزیربابرغوری کے خلاف کیسز میں مذید 8 مقدمات کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی نے سندھ نے سندھ ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیربابرغوری کے خلاف کیسزکی رپورٹ پیش کیں جس میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی میں بابرغوری کے خلاف کوئی مقدمہ زیر التوا نہیں۔
رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ کراچی جنوبی، میرپورخاص، شہید بے نظیر میں بابر غوری کے خلاف کوئی کیس نہیں۔ لاڑکانہ، سکھر، حیدر آباد میں بھی بابرغوری کے خلاف کوئی کیس نہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ضلعی وسطی، شرقی میں بابر غوری کے خلاف کیسز پائے گئے۔ لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ نمبر 227/ 95 کو پراسیکیوٹر جنرل نے 3 نومبر 2007 کو واپس لیا، ہڑتال کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے اس مقدمے میں ملزمان بری ہوچکے۔
رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ لیاقت آباد میں جلاؤ گھیراؤ کے دوسرے مقدمہ کو بھی پراسیکیوٹر جنرل نے واپس لیا۔ 22 جون 1995 کو مقدمہ نمبر270 کو سی کلاس قرار دے دیا گیا۔ لیاقت آباد 25 جون 1995 کو جلاؤ گھیراؤ کا تیسرا مقدمہ درج ہوا۔ تیسرے مقدمے 271/95 کو بھی پراسیکیوٹرجنرل نے 3 نومبر2007 کو واپس لے لیا۔
آئی جی سندھ نے رپورٹ میں کہا کہ مقدمہ نمبر 272 کو بھی سی کلاس قراردے دیا گیا۔ 26 جون 1995 کو ایم کیو ایم کے یوم سوگ پر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، لیاقت آباد کے مقدمہ نمبر 302/ 95 کو بھی پراسیکیوٹر جنرل نے واپس لیا، 26 جون 1995 کے اس مقدمے کو بھی سی کلاس قراردے دیا گیا،
رپورٹ کے مطابق بابرغوری کے خلاف چھٹا مقدمہ بھی لیاقت آباد تھانے کی حدود میں ہوا، مقدمہ نمبر 50/1995 کو بھی پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے واپس لے لیا، 14 نومبر 2007 کو اس مقدمے کو بھی سی کلاس قرار دے دیا گیا، بابرغوری کے خلاف ساتویں مقدمہ ناظم آباد میں درج ہوا، ہڑتال کی دوران کے ای ایس سی کی گاڑی نظر آتش کرنے پر مقدمہ نمبر 86/1994 درج ہوا، ناظم آباد تھانے میں درج مقدمے کو بھی پراسیکیوٹر جنرل نے واپس لے لیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بابرغوری کے خلاف آٹھواں مقدمہ 354/ 2015 12 جولائی 2015 میں درج ہوا، انسداد دہشت گری عدالت میں مذکورہ مقدمہ زیر سماعت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News