Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پر مزید تجربات نہ کیے جائیں، فواد چوہدری

Now Reading:

پاکستان پر مزید تجربات نہ کیے جائیں، فواد چوہدری
فواد چوہدری

پاکستان پر مزید تجربات نہ کیے جائیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پر مزید تجربات نہ کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں،انہوں نے قانونی جنگ جیتی ہے، جس طرح اسحاق ڈار کیس جیتے اس پر ہر پاکستانی شرمندہ ہے، اسحاق ڈار کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اجتماعی استعفے دینا چاہتے ہیں جبکہ حکومت بنانے اور اسمبلی تحلیل کرنے کا حق ہمارا ہے ، اعتماد کا ووٹ لیتے ہی ہم اسمبلی کی تحلیل کی طرف جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے جو 11 استعفے منظور کئے کیا انہیں بلایا گیا تھا؟11استعفے ان نشستوں کے منظور ہوئے جہاں پی ٹی آئی کمزور تھی،11استعفے انہوں نے منظور کرلیے تو باقی نہیں ہوسکتے؟ سپریم کورٹ ہی ہمیں بتائے کہ اس مسئلے کا کیا حل ہے؟ استعفے اجتماعی ہی ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت تحریک انصاف کے 190 ممبرز ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظور نہیں کیے اب سپریم کورٹ جائیں گے۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں بلایا ہے جبکہ پنجاب میں ارکان کوخریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، کسی کو لندن، کسی کو عمرے پر بھیجنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

Advertisement

رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ملک کا آئین بحال کر کے انتخابات کی طرف بڑھا جائے جبکہ حکومت چاہتی ہےالیکشن نہ ہوں ٹیکنوکریٹ حکومت آجائے لیکن اگر ٹیکنوکریٹ آئے تو وہ معاملات کو نہیں سنبھال سکیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی بحران کا واحد حل شفاف الیکشن ہے، انتخابات پر فوکس کریں اور  پی ڈی ایم عوام کے سامنے جانے کی جرات کرے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف کل سے احتجاج کااعلان کیا ہے، عمران خان 3 ہفتے بعد تحریک کولیڈکریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر