
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری کے پیش نظر پولیس کی کارکردگی شدید تنقید کا نشانہ بن گئی ہے جس کے بعد انسداد اسٹریٹ کرائم کے نام سے نئی فورس قائم کردی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےکورنگی میں شاہین اورمحافظ فورس سمیت دیگر تجربات فیل ہونے کے بعد پولیس پرایک اور نیا تجربہ کیا گیا ہے۔
کھوکھرا پار تھانے کے انسپکٹر کی سربراہی میں انسداد اسٹریٹ کرائم کے نام سے ایک اور نئی فورس قائم کردی گئی ہے۔
کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم پرسیاسی،عوامی اورسرکاری سطح پر شدید تنقید سے پولیس سٹپٹا گئی ہے
ذرائع کے مطابق اس خصوصی نئی پولیس فورس میں 80 پولیس اہلکاراور26 موٹرسائیکلیں شامل کی گئی ہیں اور یہ نئی فورس عوامی کالونی ، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں کام کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی کےعلاقے کورنگی میں رواں برس سے ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ کورنگی کا شمارکراچی کے بدترین اضلاع میں سرِفہرست ہے۔
ذرائع کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کورنگی میں گزشتہ تین روز کے دوران ڈکیتی میں ایک شہری قتل اورتین افراد زخمی ہوچکے ہیں، جس میں مقتول اظہر کو کورنگی کے ایریا میں گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کردیا گیا تھا۔
تاہم پولیس ڈاکو کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی تھی جس پر گورنر سندھ کی جانب سے تین روز کی مہلت دے دی گئی تھی۔
زرائع نے مزید بتایا کہ کورنگی ایریا میں ایک دکاندار فیضان بھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا
واضح رہے کہ کورنگی میں گزشتہ تین روز کے دوران عوام کہ جانب سے اپنی مدمد آپ کے تحت دو ڈاکو تشدد سے ہلاک کردئیے گئے جبکہ ایک ڈاکو عوام کے ہاتھوں زخمی ہوچکا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News