
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے لہزا ترکی جانے والی تمام پروازوں میں چھالیہ لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق کراچی پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے کریو کو تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں ترکیہ جانیوالی تمام پروازوں میں چھالیہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے بتایا کہ ترکیہ میں چھالیہ کا استعمال منشیات کے زمرے میں آتا ہے، لہزا سی اے اے کی ہدایت پر مکمل عمل درامد کیا جائے اور پی آئی اے کے تمام فضائی میزبان چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے عائد شدہ پابندی پر سختی سے عمل درآمد رہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جنرل منیجرفلائٹ سروسزعامر بشیر کے زیر دستخط نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News