
چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صدر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پرتپاک استقبال کیا.
سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کو شاہ سلمان نے مملکت میں سعودی چینی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا، جو 9 دسمبر تک جاری رہے گی۔
شاہ سلمان کی سربراہی میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شرکت کریں گے۔
چینی صدر اپنے دورے کے دوران ریاض خلیجی چین سربراہی اجلاس برائے تعاون اور ترقی اس کے علاوہ ریاض عرب چین سربراہی اجلاس کی مزید کانفرنسوں میں بھی شرکت کریں گے۔
تینوں سربراہی اجلاس تمام شعبوں میں مشترکہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔
سعودی عرب میں منعقد ہونے والی تقریبات میں جی سی سی اور عرب ممالک کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ چینی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے اور مشترکہ مفادات کے لیے ممکنہ سیاسی اور اقتصادی تعاون کو اجاگر کرنے کی رہنماؤں کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News