Advertisement
Advertisement
Advertisement

تڑکے والا گاجر کا حلوہ بنانے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

تڑکے والا گاجر کا حلوہ بنانے کی ویڈیو وائرل
گاجر

تڑکے والا گاجر کا حلوہ بنانے کی ویڈیو وائرل

تڑکے والے گاجر کے حلوے کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دو پنجابی سکھ کو تڑکے والا گاجر کا حلوہ تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Amritsar blogger Akshay (@a_garnish_bowl_)

Advertisement

وائرل ہونے والی اس گاجر کے حلوے کی گارنش کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹھیلے پر فروخت ہونے والے اس تڑکے والے گاجر کے حلوے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس حلوے کی تعریف کرنے کے لیے صارفین کی جانب سے ویڈیو پر کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

:مزید پڑھیں

https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/159294/

Advertisement

گاجر کا حلوہ سردیوں کی خاص سوغات ہے اور یہ صحت کے لیے نہایت مفید بھی ہے، آج ہم آپ کو دیسی گھی میں تڑکے والے گاجر کا حلوہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

گاجر کا حلوہ بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اجزا کی ضرورت ہوگی۔

اجزا

کچی اور چھوٹی گاجریں: 2 کلو

Advertisement

چینی: 400 گرام

ثابت الائچی: 3 سے 4 دانے

دودھ: 2 کلو

دیسی گھی: 200 گرام

زعفران: 1 چٹکی

عرق گلاب: 1 چائے کا چمچ

Advertisement

ترکیب

سب سے پہلے گاجروں کو کدوکش کرلیں، کدوکش کرنے سے پہلے اور بعد میں انہیں اچھی طرح دھو لیں۔

گاجروں کو چولہے پر چڑھائیں اور چینی ڈال دیں، جب چینی پانی چھوڑنا شروع کرے تو اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔

50 منٹ تک ہلکی آنچ پر رہنے دیں اور اس دوران تھوڑی تھوڑی دیر بعد ایک بار چمچہ چلا لیں۔

ثابت الائچی بھی اسی دوران شامل کردیں۔

چینی کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں دیسی گھی شامل کریں اور اس کو 5 منٹ تک بھونیں۔

Advertisement

اس دوران دودھ سے کھویا بنا لیں، 2 کلو دودھ سے 400 گرام کھویا بنے گا، کھویا بناتے ہوئے اس میں چند قطرے دیسی گھی کے ڈال دیں اس سے کھویا برتن میں نہیں لگے گا۔

گاجر کو بھوننے کے بعد اس میں کھویا شامل کردیں، بعد ازاں عرق گلاب میں زعفران ملائیں اور اسے حلوے میں شامل کردیں۔

پستہ، بادام چھڑک کر گرم  گھی میں الائچی کا تڑکہ ڈال کر مزیدار گرما گرم حلوہ سرو کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر