
کراچی کے بیشتر علاقوں میں اسٹریٹ کریمینلز کی بے خوف و خطر واردتوں سےشہری غیر محفوظ ہوگئے ہیں مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں واردتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں لٹیروں نے گلی میں کھڑے نوجوانوں کو با آسانی لوٹ لیا جبکہ ملیرمیں بھی موٹرسائیکل لفٹر سرگرم ہیں ۔
ایف بی ایریا میں تین موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے گلی میں کھڑے نوجوانوں کو نشانہ بنایا جس پے دو راہگیر فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے تاہم دو راہگیروں کو ملزمان نے اسلحے کے زور پر با آسانی لوٹ لیا اور بائیک پہ سوار ہوکر فرار ہوگئے۔
کراچی کے علاقے ملیر میں حالیہ واردات کے دوران شلوار قمیض میں ملبوس لٹیرے شخص نے پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کا تحمل سےجائزہ لینے کے بعد خود کو بائیک کا مالک ظاہرکرتے ہوئے بائیک اسٹارٹ کی اور پرسکون انداز میں فرار ہوگیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ان ورادتوں کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں بے بس دیکھائی دیتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News