Advertisement

کراچی؛ پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا

 اردو ادب کی سب سے بڑی کانفرنس کا آج سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ پندرویں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح آرٹس کونسل کے زیراہتمام  آج کراچی میں منعقد ہوا جس کے بعد اردو ادب کا یہ رنگا رنگ میلہ 3 روز تک جاری رہے گا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیرِاہتمام پندرہویں عالمی اُردو کانفرنس 2022ء کا افتتاح کردیا گیا

آج یکم دسمبر ساڑھے تین بجے آڈیٹوریم I میں  ہوا، جس کےمہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے جبکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

افتتاحی مجلس میں زہرا نگاہ، اسد محمد خان، انور مقصود، افتخار عارف، کشور ناہید اور امجد اسلام امجد، پیرزادہ قاسم، رضا احمد، اشفاق حسین، رؤف پاریکھ، منور سعید، نور الہدیٰ اور یوسف خشک نے شرکت کی۔

 کانفرنس میں شرکت کے لیے اس وقت دنیا بھر سے مندوبین کراچی پہنچ چکے ہیں اور 45 سے زائد اجلاسوں میں دنیا بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں ماہرین زبان و ادب اور فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والی  نامور شخصیات اپنا اظہارِ خیال پیش کریں گی۔

Advertisement

اس عالمی کانفرنس میں ادبی اجلاس، مشاعرہ، قوالی، رقص کے علاوہ  کتب میلہ بھی لگایا جائے گا  علاوہ ازیں درجنوں کتابوں کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

’عالمی اردو کانفرنس اب توانا کانفرنس بن گئی ہے‘ صدرآرٹس کونسل

 صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے آرٹس کانسل میں پریس کانفرنس  کے دوران کہا کہ عالمی اردو کانفرنس کی روایت پندرہ سال پہلے ڈالی گئی تھی جو اب ایک توانا کانفرنس بن گئی ہے جس کا انتظار پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔

 ”پندرہویں عالمی اردو کانفرنس“  کا آغاز آج  کراچی میں دوپہر کو ہونے والی افتتاحی تقریب  میں کیا گیا جسےآرٹس کونسل کے زیر اہتمام  منعقد کیا گیا تھا ، یہ ادبی کانفرنس تین روز تک جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے ملک میں مزید معاشی استحکام آئے گا، وزیراعظم
پی ڈی ایم اے کی حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، مریم نواز
وزیر اعظم آج ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرینگے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Next Article
Exit mobile version