Advertisement
Advertisement
Advertisement

معیشت اور دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اتفاق رائے ضروری ہے، آرمی چیف  

Now Reading:

معیشت اور دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اتفاق رائے ضروری ہے، آرمی چیف  
آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک موڑسے گزر رہا ہے اور ملک کو اقتصادی  و دہشت گردی کے چیلنجز درپیش ہیں جس سے نمٹنے کے لیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نیول اکیڈمی کراچی آمد پر نیول چیف امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا-

پاک فوج کے سربراہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔ لیفٹیننٹ کاشف عبدالقیوم کو مجموعی بہترین کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا جب کہ مڈشپ مین نوفیل ملک کو مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا-

یہ بھی پڑھیں؛ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف

پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل صورتحال سے گزررہا ہے، قومی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق رائے ضروری ہے۔

Advertisement

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ میری ٹائم صورتحال مسلسل تبدیل ہورہی ہے اور مستقبل میں نیوی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملیر گیریژن کراچی کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملیر گیریژن میں کراچی کور اور رینجرز کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے جدید جنگی رجحانات اور تقاضوں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ معیشت اور دہشت گردی جیسے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر