
لاہورہائی کورٹ نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر وفاقی حکومت، اسپیکرقومی اسمبلی اور راجہ ریاض سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس عابد حسین چٹھہ نےشہری کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا تعلق پی ٹی آٸی سے ہے مگر وہ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آٸی سے تعلق کی وجہ سے راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے۔ پی ٹی آئی اراکین کےاستعفوں کی منظوری کےبغیر راجہ ریاض کی تعیناتی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے استدعا کی کہ عدالت راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کالعدم قرار دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News