فیفا ورلڈ کپ 2022 میں اپنے اسٹار کھلاڑی سے محروم برازیل کی فٹ بال ٹیم کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کے دو میچوں سے باہر ہونے والے برازیل کے فارورڈ نیمار اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور پری کوارٹر فائنل میں برازیل کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ برازیلین اسٹار نیمار فیفا ورلڈ کے ابتدائی میچ میں سربیا کے خلاف انجری کی وجہ سے گروپ مرحلے کے دو میچوں سے محروم ہو گئے تھے۔

پانچ بار کا عالمی چیمپئن برازیل قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ناک آؤٹ میچ میں اپنے سب سے مہلک خطرات میں سے ایک سپر اسٹار نیمار کے ساتھ میدان میں واپس آنے کے لیے تیار ہے۔
برازیل کی ٹیم کا آج جنوبی کوریا کے خلاف سٹیڈیم 974 میں رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔
برازیلین فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں فارورڈ نیمار کو اچھی حالت میں دکھایا گیا، فوٹیج میں نیمار کو گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
برازیل کے کوچ ٹائٹ نے پہلے صحافیوں کو بتایا تھا کہ اگر وہ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں تو وہ اسٹرائیکر سے شروعات کریں گے۔
ٹائٹ نے اتوار کو کہا کہ میں شروع سے ہی اپنے بہترین کھلاڑی کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتا ہوں یہ کوچ ہے جس نے یہ فیصلہ کرنا ہے اور اس ذمہ داری کو لینا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
