
ڈالر کی بڑھتی قیمت میں ٹھہراؤ نہ آسکا
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
ملک بھر میں معاشی و مالیاتی بحران برقرار رہنے کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا۔
ملک میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی جاری رہا۔
پیر کو کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈیمانڈ برقرار رہنے سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 226 روپے سے تجاوز کرگئے تھے۔
بعدازاں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کے اضافے سے 225.82 روپے پر بند ہوئی تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 234.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News