Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعتماد کا ووٹ؛ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا

Now Reading:

اعتماد کا ووٹ؛ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی

وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے میں پی ٹی آئی اور ق لیگ نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ہوا جب کہ (ق) لیگ کی نمائندگی سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور 2 جنوری کو پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی با آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ (ق) لیگ اور پی ٹی آئی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوگا ، اجلاس میں تمام اراکین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام اراکین کی ایک روز قبل لاہور میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس میں حکمت عملی طے کی جائے گی جب کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد کسی بھی روز اعتماد کے ووٹ لیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے حکم کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

اور اس حوالے سے دی گئی رولنگ میں اسپیکر نے موقف اختیار کیا کہ اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی سے چل رہا ہے لہذا اس دوران نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔

بعد ازاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر