
مصطفٰی کمال کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست مسترد
حسان صابر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے عبوری ضمانت کے لیے احتساب عدالت رجوع کرلیا۔
مصطفٰی کمال کے وکیل ایڈووکیٹ حسان صابر کے مطابق نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وکیل مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 15 دن میں احتساب عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مصطفیٰ کمال اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی تھی۔
نیب نے مصطفیٰ کمال اور دیگر کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں نیب کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ مصطفیٰ کمال و دیگر پر کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News