Advertisement
Advertisement
Advertisement

امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں حکومت نے ترقی کی راہ میں رکاؤٹ پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 اجلاس میں امن و امان کے حوالے درپیش چیلنجز اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ گوادر میں دھرنے اور احتجاج سے پیدا صورتحال کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کا امن اولین ترجیح ہے،امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات اور چیکنگ کے دوران عوام کو تکلیف نہ پہنچے، مطالبات پیش کرنے اور منوانے کا طریقہ کار اور فورم موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ہمارے محدود وسائل کا بڑا حصہ امن کے قیام پر خرچ ہوتا ہے، دھرنیں اور احتجاج  سے سڑکیں بند کرنا عوام کے مفاد کے خلاف ہے۔

Advertisement

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کمشنر کوئٹہ ڈی آئی جی سپیشل برانچ اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر