
وزارت خزانہ نے دنیا بھر میں پاکستانی کو فنڈز جاری کرنے کا آغاز کر دیا۔
پاکستانی سفارتخانوں میں مالی بحران معاملے پر وزارت خزانہ کی جانب سے سفارتی عملے کی تنخواہوں اور سفارت خانوں کے اخراجات کے لیے ساڑھے 14 ارب روپے جاری کیے گئے، وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک اور وزارت خارجہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت تمام اہم ملکوں میں سفارتخانوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچاس سے زائد سفارتخانوں نے فنڈز کے اجراء کے لئے خطوط لکھے تھے، کئی سفارتخانوں کو چار ماہ سے اسٹاف کے الاونسز اور تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News