
بچے پر تشدد سے ہلاکت کا کیس؛ ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع
پاکستان بھر کی عدالتوں میں ججز کی کمی میں اضافہ ہوا ہے، سال کے آغاز میں عدلیہ میں 993 ججوں کی کمی تھی۔
نومبر کے آخر تک عدلیہ میں ججوں کی کمی میں 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان کی عدلیہ کو اس وقت 1 ہزار 103 ججوں کی کمی کا سامنا ہے۔ پاکستانی عدلیہ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 4 ہزار 144 ہے۔
سپریم کورٹ میں 2 ججوں کی آسامیاں خالی منظور شدہ تعداد 17 ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں 18 ججوں کی اسامیاں تاحال خالی جبکہ منظور شدہ تعداد 60 ہے
سندھ ہائی کورٹ میں 10 ججوں کی اسامیاں خالی، منظور شدہ تعداد 40 ہے، پشاور ہائی کورٹ میں ماہ فروری تک 3 ججوں کی آسامیاں خالی تھیں، منظور شدہ تعداد 20 ہے۔
اسی طرح بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک جج کی آسامی خالی ہے جبکہ منظور شدہ تعداد 15 ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ججوں کی آسامیاں خالی تھیں، منظور شدہ تعداد 10 ہے۔
ضلعی عدلیہ پنجاب میں 822 ججوں کی اسامیاں خالی، منظور شدہ تعداد 2 ہزار 364 ہے۔ ضلعی عدلیہ سندھ میں 79 ججوں کی کمی اورمنظور شدہ تعداد 657 ہے۔
سال کے آغاز میں ضلعی عدلیہ سندھ میں ججوں کی منظور شدہ تعداد 651 تھی جسے بڑھا کر 657 کیا گیا۔ ضلعی عدلیہ کے پی کے میں 107 ججوں کی کمی، منظور شدہ تعداد 634 ہے۔ سال کے آغاز میں کے پی کے ضلعی عدلیہ میں ججوں کی منظور شدہ تعداد کو596 سے بڑھا کر 634 کیا گیا۔
ضلعی عدلیہ بلوچستان میں 65 ججوں کی کمی اورمنظور شدہ تعداد 292 ہے۔ سال کے آغاز میں بلوچستان ضلعی عدلیہ میں ججوں کی تعداد کو 285 سے بڑھا کر 292 کیا گیا۔
اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ میں 30 ججوں کی کمی ہے جبکہ منظور شدہ تعداد 103ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News