عدالت نے عمران خان پرقاتلانہ حملے کے ملزم نوید کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ سے متعلق گوجرنوالہ میں کیس کی سماعت ہوئی۔
مرکزی ملزم نوید مہرکو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ ملزم کی پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر بھی عدالت میں موجود تھے۔
پولیس کی طرف سے ملزم کا عبوری چالان پیش کیا گیا جس میں پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم نوید کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔
ملزم نوید مہرکو 22 دسمبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ پیشی کے بعد ملزم نوید کوانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے روانہ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
