
مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحول دوست توانائی کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی جلد سسٹم میں داخل ہو جائے گی۔
مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو ماحول دوست توانائی کی ضرورت ہے، پاکستان کو خطے میں توانائی کے سستے ذرائع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکمانستان میں گیس کے سستے ذخائر ہیں اور ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا ہوگا جبکہ قازکستان میں تیل کے سستے ذخائر ہیں ہمیں ان سے بھی فائدہ اٹھانا ہوگا۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں گیس کے انفراسٹرکچر پر خوابوں کو حقیقت بنانا ہوگا جبکہ پاکستان ہر فورم پر افغانستان میں گیس انفراسٹرکچر کی حمایت کرے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت روس کے ساتھ تیل و گیس کی خریداری پر بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی طرح ہوا میں باتیں نہیں کرتے، روس سے ہماری بات چیت کے منٹس موجود ہیں
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تیل کی خریداری کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، روس سے تیل خریدنے پر امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ ملکوں کے درمیان معاہدے ہوا میں نہیں ہوتے،20 جنوری تک روس سے تیل کی خریداری کی تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News