Advertisement
Advertisement
Advertisement

وبائی مرض کورونا کرہ ارض سے ختم ہو گیا ہے، جرمن وائرولوجسٹ

Now Reading:

وبائی مرض کورونا کرہ ارض سے ختم ہو گیا ہے، جرمن وائرولوجسٹ

جرمنی کے ایک معروف وائرولوجسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کرہ ارض سے عالمی وبائی مرض کورونا اب ختم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پر تحقیقات کے جرمن ماہر کرسچن ڈورسٹن کے خیال میں کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں اب ختم ہو چکی ہے اور اب یہ ایک عام اور مقامی بیماری ہے۔

جرمن وزیر انصاف نے بھی اس وبا کے حوالے سے عائد آخری پابندیوں کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Post-pandemic futures, hope, and human rights | OpenGlobalRights

جرمنی کے ایک مقامی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے متعدی بیماریوں اور وائرس کے جرمن ماہر کرسچن ڈورسٹن نے کہا کہ کورونا وباء کو ختم سمجھنے پر غور کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ اب عام اور مقامی بیماری میں تبدیل ہو چکی ہے۔

Advertisement

برلن کے چیریٹی یونیورسٹی ہسپتال میں شعبہ وائرولوجی کے سربراہ نے عالمی وبا کے پیچھے کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس موسم سرما میں سارس کووڈ 2 کی پہلی مقامی لہر کا سامنا کر رہے ہیں.

Advertisement

What can we expect from the future? – José Antonio Quesada

کرسچن ڈورسٹن کے اندازے کے مطابق وبا اب ختم ہو چکی ہے، گزشتہ روز شائع ہونے والے تبصروں میں ڈورسٹن نے کہا کہ اس موسم سرما کے بعد آبادی میں قوت مدافعت اتنی وسیع اور لچکدار ہو جائے گی کہ گرمیوں کے دوران وائرس کے پھیلنے کا امکان بہت کم ہو گا۔

Advertisement

جرمنی میں کووڈ 19 کے ماہرین پر مشتمل کونسل کے رکن اور انتہائی نگہداشت کے معالج کرسچن کاراگیانیڈز کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر رواں موسم سرما میں یہ وبائی مرض ختم ہو جائے گا۔

The coronavirus years? Historical perspectives on COVID-19 and its  aftermath | LSHTM

کرسچن کاراگیانیڈز نے ایک مقامی میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ عالمی وباء اب تیزی سے اپنا راستہ طے کر لے گی۔

ڈورسٹن نے جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کو کورونا وبا کے خاتمے کی اہم وجہ قرار دیا۔

Advertisement

تاہم انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر چین میں ایسا نہیں ہے، جہاں اس وقت کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔

A Guide to Global COVID-19 Vaccine Efforts | Council on Foreign Relations

Advertisement

کرسچن ڈورسٹن نے کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کا بھی دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر کے طور پر کچھ بھی نہ کیا گیا ہوتا، تو جرمنی میں ڈیلٹا کی لہروں میں دس لاکھ یا اس سے بھی زیادہ اموات ہو چکی ہوتیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ 2021 کے وسط میں جرمنی پہنچا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر