
ناظم جوکھیو قتل کیس
کراچی کی مقامی عدالت نے ناظم جوکھیوقتل کیس میں جام اویس سمیت 8 ملزمان پرفردِ جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرکراچی میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں سماعت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرنے رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام سمیت 8 ملزمان پر جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکارکردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا۔
کیس میں ناظم جوکھیو نے جام اویس و دیگر کے ساتھ صلح کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرنے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبرتک ملتوی کردی۔
ملزمان میں محمد معراج، محمد سلیم، دودا خان، محمد سومار، احمد خان شورو دیگر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News