Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکنالوجی کمپنی کی تاریخ میں ملازمین کی سب سے بڑی برطرفی کا فیصلہ

Now Reading:

ٹیکنالوجی کمپنی کی تاریخ میں ملازمین کی سب سے بڑی برطرفی کا فیصلہ

آن لائن خریدوفروخت کی سب سے بڑی کمپنی ایمازون نے ہزاروں افراد کو بے روزگار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کمپیوٹر کی معروف ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمازون نے چند روز قبل اپنے مینجرز سے کہا ہے کہ وہ ملازمین کے درمیان کارکردگی کے متعلق مسائل کو تلاش کریں تاکہ انہیں فارغ کیا جا سکے۔

کمپیوٹر ورلڈ نامی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ایمازون بشمول کارپوریٹ ایگزیکٹوز تقریباً 20 ہزار ملازمین کو فارغ کر سکتا ہے۔

عالمی سطح پر 1.6 ملین سے زیادہ افراد کو روزگار مہیا کرنے والی ایمازون ممکنہ طور پر مختلف محکموں کے عملے کو باہر کا راستہ دکھائے گی۔ ان میں تقسیم کار، کارپوریٹ ایگزیکٹوز، اور ٹیکنالوجی کا عملہ شامل ہیں۔

اس معاملے سے واقف گمنام ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ برطرفی کا کمپنی میں تمام سطحوں پر ملازمین پر اثر پڑے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پچھلے مہینے معروف امریکی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہا کہ ایمازون 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑی برطرفی ہوگی۔ تاہم اب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطرف ملازمین کی تعداد دگنی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطرف کیے جانے والے کارپوریٹ ملازمین کو کمپنی کے کنٹریکٹ کے مطابق 24 گھنٹے کا نوٹس اور علیحدگی کی تنخواہ ملے گی۔

ایک ذریعہ، جس کو برخاست ہونے کے بارے میں براہ راست مطلع کیا گیا تھا، نے کہا کہ ملازمین کو ملازمتوں میں کمی کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد سے خوف نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ایمازون برطرفی کے لیے ایک مخصوص شعبہ یا مقام کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس اقدام سے پورے کاروبار میں ملازمین متاثر ہو سکتے ہیں۔

رواں سال اکتوبر میں ایمازون نے اس سال کے چھٹیوں کے موسم کے لیے فروخت میں کمی کی پیش گوئی کی تھی جو عام طور پر ریکارڈ فروخت کا سیزن ہوتا ہے۔

کمپنی نے اس سست روی کا ذمہ دار صارفین اور کاروباری اداروں کو قرار دیا ہے جن کے پاس بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان خرچ کرنے کے لیے کم رقم ہے۔

Advertisement

یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ای کامرس کمپنی نے کچھ غیر منافع بخش یونٹوں میں اپنے ملازمین کو خبردار کیا کہ وہ کمپنی کے اندر مواقع کی تلاش شروع کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر